ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / پولیس افسر کا روپ دھار کرمسلسل 32 سال تک لوگوں کو لوٹنے والا نوسر باز گرفتار

پولیس افسر کا روپ دھار کرمسلسل 32 سال تک لوگوں کو لوٹنے والا نوسر باز گرفتار

Mon, 18 Jan 2021 18:24:22  SO Admin   S.O. News Service

قاہرہ، 18/جنوری (آئی این اٖیس انڈیا)  دُنیا بھرمیں نوسربازی اور جعل سازی کے کئی فرضی اور حقیقی قصے مشہور ہیں مگر مصر میں سامنے آنے والا جعل سازی کا ایک واقعہ حقیقی معنوں میں دلچسپ اور حیران کن ہے۔

ذرائع ابلاغ نےمطابق مصری پولیس نے الجیزہ گورنری کے ایک ایسے چالاک نوسرباز کو گرفتار کیا ہے جو مسلسل 32 سال سے پولیس افسر کے بھیس میں اپنے علاقے کے لوگوں کو بلیک میل کرتا اور انہیں لوٹتا رہا ہے۔ اس نے حقیقت کو مخفی رکھنے کے لیے پولیس افسر کے ضروری لوازمات لیےاس نے جعلی دستاویزات، فرضی تمغے اور اپنی فرضی کامیابیوں کو ظاہر کرنے کے لیے شیلڈز اور سوینیرز تک بنوا رکھے ہیں۔

مصر کی الجیزہ گورنری سے تعلق رکھنے والے نوسرباز کی عمر اس وقت 65 برس ہے۔ اس نے ایک کھلونا پستول اور ایک وائرس لیس فون سیٹ اپنے پاس رکھی جن کے ذریعے وہ سادہ لو لوگوں پر خود کے پولیس افسر ہونے کی دھاک بٹھاتا اور حسب ضرورت انہیں بلیک میل بھی کرتا۔

مصر کے اس دیرینہ جعل ساز کا پتا اس وقت چلا ہے کہ ایک دوسرے جعل ساز کے قبضے سے اس کی لکھی ہوئی ایک جعلی دستاویز سامنے آئی۔ پولیس نے جب اس شخص کے گھر پر چھاپہ مارا تو پولیس افسر یہ جان کر حیران رہے کہ یہ شخص تین عشرے سے زاید عرصے تک کس طرح قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی چھپا رہا۔

کئی سال قبل اس نے ایک لڑکی سے شادی یہ کہہ کرکی وہ پولیس میں ایک افسرہے۔ اس کے تین بچے بھی ہو گئے۔ اس کے اہل خانہ کو بھی آج تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ موصوف ان کے ساتھ دھوکہ کررہے ہیں۔ اس نے پولیس افسر کا روپ دھار کر کروڑوں کی جائیداد بنائی اور ایک بڑی حویلی بھی خرید کی۔ شادی کے وقت اس نوسرباز کی عمر 33 سال تھی۔ اس کےتینوں بچے اب گریجوایشن کرچکے ہیں مگر انہیں معلوم ہوسکا کہ ان کا والد ایک نوسرباز ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ دھوکے باز شخص نے پانچ سال قبل اپنی 60 سال کی عمر پوری ہونے اور ریٹائرمنٹ کی عمر مکمل کرنے پر ایک پارٹی بھی منعقد کی تھی۔ وہ ہرسال اپنی فرضی ترقی کی پارٹیاں ‌منعقد کرتا جن میں وہ اپنے دوستوں کو مدعو کرتا مگر کوئی آج تک نہیں جان سکا کہ آیا یہ پولیس میں ہے بھی یا نہیں۔

اس کا پتا حال ہی میں اس وقت چلا کہ ایک دوسرے نوسرباز کے قبضے سے اس کے نام کی ایک جعلی دستاویز سامنے آئی۔ پولیس اس کے گھر پر آئی تو اہل خانہ اور لوگوں ‌نے بتایا کہ 'صاحب' تو خود پولیس میں ایک سینیر افسر ہیں۔

پولیس نے اس نام نہاد اور فرضی'پیٹی بھائی' کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کیا اور اس کا 15 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا۔ ملزم نے ریمانڈ کے خلاف اور ضمانت پر رہائی کی اپیل کی جسے عدالت نے مسترد کردیا ہے۔ ملزم کا کہنا ہے کہ وہ وائرلیس ، وردی اور جعلی پستول کو صرف اپنے خاندان میں اپنا وقار بڑھانے کے لیے استعمال کرتا تھا۔

گھر پر چھاپے کے دوران پولیس کو ایک مقفل الماری ملی جس میں‌ فراڈیئے نے اراضی، املاک اور جائیدادوں کی جعلی دستاویزات، جعلی اسٹام پیپر اور جعلی اسناد چھپا رکھی تھیں۔ وہ یہ دستاویزات "ضرورت مندوں" کو ان کے مطالبے پر فروخت کرتا اور ان کے عوض بھاری رقم اینٹھتا تھا۔


Share: